امریکا میں قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور نواسی گرفتار

امریکا میں قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور نواسی گرفتار

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے مطابق دونوں خواتین کی مستقل رہائش کی اجازت (گرین کارڈ) منسوخ کر دی ہے
امریکا میں قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور نواسی گرفتار

ویب ڈیسک

|

4 Apr 2026

امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے سابق فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھتیجی حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ہفتے کے روز جاری بیان کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے مطابق دونوں خواتین کی مستقل رہائش کی اجازت (گرین کارڈ) منسوخ کر دی ہے۔

حکام کے مطابق وہ اس وقت امریکی ادارہ برائے امیگریشن و کسٹمز (آئس) کی تحویل میں ہیں اور انہیں ملک سے نکالنے کا عمل جاری ہے۔

مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں خواتین امریکا میں رہائش پذیر تھیں، تاہم اب ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حمیدہ سلیمانی افشار ایرانی حکومت کی حمایت کرتی رہی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اس کا مؤقف پیش کرتی تھیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کے شوہر پر بھی امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاہم ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ قاسم سلیمانی سن 2020 میں عراق میں ایک امریکی فضائی حملے میں مارے گئے تھے، جو اُس وقت کے امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!