امریکا میں اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکاروں کو قتل کرنے والا ملزم کون ہے؟ حیران کن تفصیلات

امریکا میں اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکاروں کو قتل کرنے والا ملزم کون ہے؟ حیران کن تفصیلات

ملزم اعلی تعلیم یافتہ اور امریکی شہری ہے
امریکا میں اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکاروں کو قتل کرنے والا ملزم کون ہے؟ حیران کن تفصیلات

ویب ڈیسک

|

24 May 2025

امریکا میں یہودی سفارت خانے کے اہلکاروں کو قتل کرنے والے حملہ آور کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرنے کے بعد فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگا کر خود کو پولیس کے حوالے کیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت 30 سالہ الیاس روڈریگیز کے نام سے ہوئی، جو امریکی شہری اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو سے انگریزی ادب میں گریجویشن کرچکا ہے، اس کے علاوہ وہ مؤرخ، محقق اور کہانی نویس ہے۔

پولیس کے مطابق عثمان تحقیقی ادارے دی ہسٹری میکرز میں خاکہ نگار اور تحقیق کار کی حیثیت سے ملازمت کررہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کا ماضی کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم الیاس امریکی معاشرے کی نمایاں شخصیات پر تحقیق کرتے ہیں اور ان کی تفصیلی سوانحی خاکے مرتب کرتے ہیں۔ "دی ہسٹری میکرز"  سے قبل وہ مختلف کمپنیوں کے لیے تخلیقی مواد لکھتے تھے اور بچپن سے ہی تخیلاتی کہانیاں پڑھنے اور لکھنے کا شوق تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور واقعے کی وجہ سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے، یہ کارروائی ملزم نے انفرادی طور پر اور غزہ کے حالات کے ردعمل میں کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!