امریکا میں سیاہ فام طالبہ کے تشدد سے 15 سالہ لڑکی کوما میں چلی گئی

امریکا میں سیاہ فام طالبہ کے تشدد سے 15 سالہ لڑکی کوما میں چلی گئی

واقعہ ایک فنڈریزنگ کی تقریب کے دوران پیش آیا
امریکا میں سیاہ فام طالبہ کے تشدد سے 15 سالہ لڑکی کوما میں چلی گئی

ویب ڈیسک

|

13 Mar 2024

امریکی میسوری میں اسکول میں سیاہ فام طالبہ نے جھگڑے کے دوران سفید فام طالبا کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اُس کی حالت غیر ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق میسوری میں ایک سیاہ فام لڑکی نے 15 سالہ سفید فام لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اُسے تشویشناک حالت میں چھوڑ کر چلی گئی۔

اطلاع کے مطابق یہ جھگڑا ایک فنڈ جمع کرنے کی تقریب کے دوران ہوا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق کیلی کے دماغ میں خون جم گیا ہے جس کی وجہ سے وہ کوما میں چلی گئی اور اب زندگی کیلیے جدوجہد کررہی ہے۔

کیلی کی دوست کے مطابق ’اُس کے دماغ میں خون جم گیا جبکہ بیرونی اور اندرونی زخموں کی وجہ سے چہرے پر سوجن بہت زیادہ ہے‘۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں طالبات کے درمیان جھگڑا سینٹ لوئس کاؤنٹی میں قائم ہیزل ووڈ ہائی اسکول کے قریب ہوا تھا۔

میسوری کے اٹارنی جنرل اینڈریو بیلی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم اُس کی کچھ ویڈیوز سامنے آئیں ہیں، اگر طالبہ پکڑی گئی تو اُس پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

انہوں نے حملہ آور کو ایک افسانوی نام ’بیلی‘ دیتے ہوئے کہا کہ ’اُس نے کہا تھا کہ اگر کیلی زندہ بچ گئی تو وہ اس کو دوبارہ قتل کردے گی‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!