4 hours ago
امریکا میں آتشزدگی کے بعد لوٹ مار، کرفیو نافذ کردیا گیا
ویب ڈیسک
|
12 Jan 2025
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات لگنے والی آگ کے بعد لوٹ مار اور چوری کی وارداتیں روکنے کیلیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگلات میں لگی آگ کے زیر اثر آنے والے ہزاروں گھروں میں لوٹ مار اور چوری کی بڑھتی وارداتوں کے بعد مقامی انتظامیہ نے رات کے وقت کرفیو کے نافذ کا اعلان کردیا۔
چوری کی بڑھتی وارداتوں کے بعد رہائشیوں نے اپنے بچے کچے سامان کی حفاظت کیلیے گلیوں میں گشت بھی کرنا شروع کردیا ہے جبکہ کچھ لوگ گھروں کی حفاظت کے لیے ہتھیاروں سے مسلح ہوکر نگرانی بھی کررہے ہیں۔
کرفیو کے نفاذ کے بعد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اگر رات کے وقت کسی نے خلاف ورزی کی تو پھر اُسے گرفتار کرلیا جائے گا اور 6 ماہ قید کے ساتھ ایک ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
Comments
0 comment