5 hours ago
امریکا میں طیارہ دریا میں گر کر تباہ
Webdesk
|
6 Jul 2026
امریکا میں چھوٹا طیارہ (سی پلین) دریا میں گر کر تباہ ہوگیا۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ نیویارک شہر کے مشرقی دریا میں پیش آیا۔اسی حوالے سے ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ دوپہر کے وقت طیارے کے گرنے کی اطلاع ملی جس کے بعد فوری امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔
حکام نے بتایا کہ خوش قسمتی سے طیارہ پانی میں سیدھا ہی موجود تھا، طیارے میں موجود 8 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ 2 لوگ معمولی زخمی ہوئے جنہوں نے طبی امداد لینے سے انکار کردیا۔
اس موقع پر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ پائلٹ نے ہارڈ لینڈنگ کی جس کی وجہ سے طیارے کا ایک بازو ٹوٹ گیا، تاہم طیارہ گرنے کی اصل وجہ جاننے کیلئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments
0 comment