امریکا نے 9 مئی کے واقعات پر خاموشی توڑ دی، پہلی بار کھل کر بیان
ویب ڈیسک
|
9 Jul 2024
امریکی حکومت نے پاکستان میں نو مئی کو ہونے والے پُرتشدد واقعات کی مذمت اور مخالفت کردی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں 9 مئی کو پیش آنے والے جلاؤ گھیراؤ اور تھوڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کی اور کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو پُرامن احتجاج کا حق حاصل ہے اور کسی بھی معاملے کیلیے پُرامن احتجاج کرنا چاہیے، امریکا نے ہمیشہ جائز انداز سے آزادی اظہار رائے کی حمایت کی اور زور دیا ہے کہ تمام ممالک اسی کے مطابق معاملات کو حل کریں۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محمکہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے۔ پاکستان کے مختلف سویلین اداروں کے ساتھ ہماری شراکت داری ہے۔
Comments
0 comment