امریکا نے ایران سے تجارت پر غور کرنے والوں کو خبردار کردیا

امریکا نے ایران سے تجارت پر غور کرنے والوں کو خبردار کردیا

ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایران پر تمام پابندیاں تاحال لاگو ہیں
امریکا نے ایران سے تجارت پر غور کرنے والوں کو خبردار کردیا

Webdesk

|

15 May 2024

واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے کہ ایران سے تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایران پر تمام پابندیاں تاحال لاگو ہیں۔

پاک امریکا سیکیورٹی ڈائیلاگ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بات کا مقصد ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے صلاحیت بڑھانا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگرد گروپس کی روک تھام پر اتفاق کیا ہے، انسداد آئی ای ڈی تحقیقات خصوصا پاکستان کی مغربی سرحدوں پر تکنیکی مدد پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!