امریکا پر دفاعی انحصار کم کر کے مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھائیں گے، کینیڈا

امریکا پر دفاعی انحصار کم کر کے مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھائیں گے، کینیڈا

مارک کارنی نے کہا کہ عالمی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے
امریکا پر دفاعی انحصار کم کر کے مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھائیں گے، کینیڈا

Webdesk

|

12 Apr 2026

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ امریکا پر  انحصار کم اور مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق مارک کارنی نے مونٹریال میں لبرل پارٹی کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قومی خودمختاری اور دفاعی خود انحصاری کو اپنی سیاسی حکمت عملی کا مرکزی نکتہ قرار دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر چکا جب کینیڈا کے فوجی اخراجات کا ہر ایک ڈالر میں سے 70 سینٹ امریکا کو جاتا تھا۔

مارک کارنی نے کہا کہ عالمی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور کینیڈا اب ماضی کے اتحادوں پر مکمل انحصار نہیں کر سکتا، امریکا پر دفاعی انحصار کم کر کے مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!