3 hours ago
امریکا سے ٹیرف کے معاملے پر ہم تصادم نہیں چاہتے، پر خوفزدہ نہیں ہیں، چین
اگر امریکا منفی سمت میں جائے گا تو چین جوابی اقدامات اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضرور قدم اٹھائے گا۔

Webdesk
|
13 Oct 2025
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ ٹیرف کے معاملے پر ہم تصادم نہیں چاہتے، پر خوفزدہ بھی نہیں ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارتِ تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم امریکا ککی جانب سے لگنے والے اضافی محصولات پر مزاحمت کریں گے۔
چینی وزارت تجارت کے بیان میں کہا گیا کہ چینی برآمداتت پر اضافی ٹیرف عائد کرکے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تنا میں اضافہ کردیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر امریکا منفی سمت میں جائے گا تو چین جوابی اقدامات اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضرور قدم اٹھائے گا۔
Comments
0 comment