امریکا طیاروں نے ایران کی جانب پوزیشنز سنبھال لیں

امریکا طیاروں نے ایران کی جانب پوزیشنز سنبھال لیں

ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ 10 سے 15 دن کے اندر امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں
امریکا طیاروں نے ایران کی جانب پوزیشنز سنبھال لیں

ویب ڈیسک

|

21 Feb 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ 10 سے 15 دن کے اندر امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں جبکہ امریکی طیاروں نے ایران کی جانب پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں بات چیت آگے نہ بڑھی تو امریکہ فوجی کارروائی کا راستہ اختیار کر سکتا ہے۔ اس بیان کے بعد امریکی فوجی سرگرمیوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور خطے میں امریکی افواج کی نقل و حرکت تیز ہو گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو اس کے نتائج غیر متوقع ہو سکتے ہیں اور پورا مشرق وسطیٰ ایک نئے تنازعے کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی قیادت مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے، جن میں محدود حملوں سے لے کر ایران پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی شامل ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کے مطابق اس دباؤ کا مقصد ایران کو مذاکرات پر آمادہ کرنا اور اس کی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہو سکتا ہے۔

دوسری طرف ایران کی جانب سے تاحال اس تازہ ڈیڈ لائن پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ایرانی حکام پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے اور آئندہ چند دن صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہم ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے مہلت دیئے جانے تک مذاکرات نہ کیے تو بڑا فوجی حملہ کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کی ایران کو کی دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد یورپ میں موجود امریکی فضائیہ نے ایران کی جانب اپنی عسکری پوزیشنز سنبھالنا شروع کر دیں۔

پرتگال کے ایک جزیرے پر قائم امریکی ایئربیس پر جنگی طیاروں اور معاون فضائی اثاثوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں امریکی طیاروں نے ممکنہ آپریشنز کے لیے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!