امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں عارضی کمی کے آثار سامنے آنے لگے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں عارضی کمی کے آثار سامنے آنے لگے

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطے آئندہ چند دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں عارضی کمی کے آثار سامنے آنے لگے

Webdesk

|

23 Mar 2026

تہران: امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں عارضی کمی کے آثار سامنے آئے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مذاکرات کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت تعمیری اور مفید رہی، جس کا مقصد مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ایران کے توانائی کے مراکز اور بجلی گھروں کو نشانہ بنانے سے متعلق ممکنہ فوجی کارروائی کو عارضی طور پر پانچ روز کے لیے روک دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ جاری سفارتی عمل کو موقع دینے کے لیے کیا گیا ہے۔امریکی صدر کے مطابق یہ وقفہ مذاکرات کی پیش رفت سے مشروط ہوگا، اور اگر بات چیت کامیاب رہی تو مزید پیش رفت بھی ممکن ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطے آئندہ چند دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!