امریکی فوج کا جنگی طیارہ پہاڑ پر گر کر تباہ

امریکی فوج کا جنگی طیارہ پہاڑ پر گر کر تباہ

امریکی فوج کے جنگی طیارے میں موجود پائلٹ کی جان تو بچ گئی لیکن شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
امریکی فوج کا جنگی طیارہ پہاڑ پر گر کر تباہ

Webdesk

|

29 May 2024

امریکی فوج کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف تھرٹی فائیو نیو میکسیکو میں ایک پہاڑی پر گرکر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوج کے جنگی طیارے میں موجود پائلٹ کی جان تو بچ گئی لیکن شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا، جب پائلٹ کو احساس ہوا کہ طیارہ تباہ ہوگیا ہے تو وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔جس وقت حادثہ پیش آیا، جہاز میں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق پائلٹ ہوائی اڈے کے جنوب کی طرف ایک پہاڑی پر تھا جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!