3 hours ago
امریکی شرائط مسترد، ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق نئی تجاویز دے دیں
Webdesk
|
27 Apr 2026
ایران نے امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے نئی شرائط پیش کی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے تجویز دی ہے کہ ابتدائی مرحلے میں سب سے پہلے اس اہم بحری گزرگاہ کو بحال کیا جائے اور اس کے ساتھ جنگ بندی کی طرف پیش رفت کی جائے، جبکہ جوہری معاملات پر مذاکرات کو بعد کے مرحلے کیلئے مؤخر رکھا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیغام ثالثی کے ذریعے پہنچایا گیا ہے، جس میں پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے کو ممکن بنا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ان تجاویز پر پیش رفت ہوتی ہے تو نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے بلکہ عالمی تجارت، خصوصاً تیل کی ترسیل پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، کیونکہ آبنائے ہرمز کو دنیا کی اہم ترین گزرگاہوں میں شمار کیا جاتا ہے
Comments
0 comment