امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیوائس پر واٹس ایپ کو بلاک کر دیا گیا

امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیوائس پر واٹس ایپ کو بلاک کر دیا گیا

آفس آف سائبر سیکیورٹی نے واٹس ایپ کو صارفین کیلیے ایک بڑا خطرہ سمجھا ہے
امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیوائس پر واٹس ایپ کو بلاک کر دیا گیا

Webdesk

|

24 Jun 2025

نیویارک: میٹا کی فوری پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلکیشن واٹس ایپ کو امریکا کے ایوانِ نمائندگان کے تمام تر ڈیوائسز سے بلاک کردیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے جاری کردہ نوٹس میں لکھا ہے کہ آفس آف سائبر سیکیورٹی نے واٹس ایپ کو صارفین کیلیے ایک بڑا خطرہ سمجھا ہے کیونکہ یہ واضح نہیں کہ ایپ صارف کے ڈیٹا کی حفاظت کیسے کرتی ہے؟

نوٹس میں یہ بھی لکھا ہے کہ ایپ کے بارے میں ذخیرہ شدہ ڈیٹا انکرپشن کی عدم موجودگی اور اس کے استعمال میں ممکنہ حفاظتی خطرات شامل ہیں۔

نوٹس میں امریکی ایوان نمائندگان کو دیگر ایپس جیسے مائیکروسافٹ کی ایپ ٹیمز، ایمازون کی ایپ وکر، سگنل، فیس ٹائم اور ایپ کی آئی میسج ایپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!