امریکیوں کو سستا تیل فراہم کرو، ٹرمپ کی تیل کمپنیوں کو وارننگ

امریکیوں کو سستا تیل فراہم کرو، ٹرمپ کی تیل کمپنیوں کو وارننگ

ایران تنازع کے باعث دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی تیل کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں
امریکیوں کو سستا تیل فراہم کرو، ٹرمپ کی تیل کمپنیوں کو وارننگ

Webdesk

|

4 Aug 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کمپنیوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت کما لیا اب امریکی شہریوں کو سستا تیل فراہم کرو۔

ایران تنازع کے باعث دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی تیل کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔ ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تیل کمپنیوں کے خلاف تنقیدی بیان سامنے آیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ ٹروتھ سوشل پر امریکی تیل کمپنیوں کے کردار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے موجودہ عالمی صورتحال سے فائدہ اٹھا کر بہت کما لیا، اب امریکی عوام کو سستا تیل فراہم کریں۔

ٹرمپ نے امریکی آئل کمپنی شیوران کے سربراہ کو خاص تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مائیک وارتھ کو اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں ساری باتیں کرنا یاد رہیں، مگر ٹرمپ انتظامیہ کی تیل منڈی کے سلسلے میں ذہانت، دور اندیشی، مضبوطی و استحکام کا انٹرویو میں ذکر کرنا بھول ہی گئے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مثال دیتے ہوئے کہا جیسا کہ شیوران آئل کمپنی کو وینزویلا سے نکال پھینکا گیا تھا۔ لیکن ہماری پالیسی اور اقدامات کی وجہ سے امریکی تیل کمپنی شیوران پھر سے وینزویلا میں واپس جا کر بزنس کر رہے اور پہلے کے مقابلے میں زیادہ کمائی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی مثال دیگر امریکی تیل کمپنیوں کی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا ایسے اقدام نہ کرتی تو امریکی تیل کمپنیاں مر کھپ چکی ہوتیں۔ اس لیے ان سب کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ امریکی عوام کے لیے اپنی تیل کی قیمتوں میں کمی کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!