مشرق وسطیٰ جنگ، امریکی جارحیت پر روس کا ردعمل سامنے آگیا

مشرق وسطیٰ جنگ، امریکی جارحیت پر روس کا ردعمل سامنے آگیا

فریقین کو سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔
مشرق وسطیٰ جنگ، امریکی جارحیت پر روس کا ردعمل سامنے آگیا

Webdesk

|

6 Apr 2026

ماسکو: روس نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کو الٹی میٹم کی زبان ترک کر دینی چاہیے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا کو صورت حال کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کو مذاکرات کے راستے پر واپس لانا ہوگا، امید ہے ایران تنازع کم کرنے کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ فریقین کو سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے بحری راستے کی بحالی جنگ بندی سے ہی ممکن ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!