مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہش مند افراد کے لیے اہم خبر

مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہش مند افراد کے لیے اہم خبر

جسٹریشن کا آغاز 17 مارچ 2024 (7 رمضان 1445ھ) سے اتھارٹی کے پورٹل اور ویب سائٹ کے ذریعے کیا جائے گا
مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہش مند افراد کے لیے اہم خبر

Webdesk

|

14 Mar 2024

حرمین شریفین امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا آغاز 17 مارچ 2024 (7 رمضان 1445ھ) سے اتھارٹی کے پورٹل اور ویب سائٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔

سعودی حکومت کی جانب سے مسجد الحرام میں اعتکاف کے متمنی افراد کے لئے چند شرائط بھی رکھی گئی ہیں، جن کے مطابق 20 رمضان کو مقررہ وقت پر مسجد الحرام میں اعتکاف کیلیے پہنچنا شامل ہے اور معتکف کی عمر 18 سے کم نہیں ہونی چاہئے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہش مند فوری طور پر رجسٹریشن کرائیں کیونکہ تعداد مکمل ہونے پر رجسٹریشن بندکردی جائے گی۔

واضح رہے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ کی جانب سے ہر سال اعتکاف کیلیے رجسٹریشن کا آغاز اور اس کے لیے مختص مقامات کا اعلان کیا جاتا ہے۔ 

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے ماہ مقدس کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آنے والے زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!