مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے خواہش مندوں کیلیے درخواستیں جاری

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے خواہش مندوں کیلیے درخواستیں جاری

رجسٹریشن صرف سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ہی کروائیں اور غیر مصدقہ ذرائع سے گریز کریں
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے خواہش مندوں کیلیے درخواستیں جاری

ویب ڈیسک

|

21 Feb 2026

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے انتظامات شروع کر دیے جبکہ خواہش مند متعکفین کی درخواست کیلیے آن لائن درخواست کی سہولت دی گئی ہے۔

حرمین شریفین کے امور دیکھنے والے ادارے نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان کی ہدایات پر اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے لیے آن لائن درخواست دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اعتکاف کے خواہش مند افراد ادارے کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں، جبکہ پہلے سے رجسٹرڈ افراد اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے درخواست مکمل کر سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ محدود جگہ اور انتظامی امور کی وجہ سے صرف مقررہ تعداد میں لوگوں کو اعتکاف کی اجازت دی جائے گی۔ منظوری ملنے کے بعد معتکفین کو ضروری ہدایات اور ضابطوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ عبادت کا ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

ادارے نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ رجسٹریشن صرف سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ہی کروائیں اور غیر مصدقہ ذرائع سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ اعتکاف رمضان کے آخری عشرے میں بیسویں روزے کے بعد شروع ہوتا ہے اور عید کا چاند نظر آنے تک جاری رہتا ہے۔ اس دوران معتکفین زیادہ وقت عبادت میں گزارتے ہیں اور دنیا بھر سے مسلمان اس سعادت کے حصول کی خواہش رکھتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!