مسجدِ اقصی کو 40 روزہ اسرائیلی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

مسجدِ اقصی کو 40 روزہ اسرائیلی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

متعدد افراد کو آنسو بہاتے اور مسجد کے صحنوں میں سجدہ شکر ادا کرتے دیکھا گیا
مسجدِ اقصی کو 40 روزہ اسرائیلی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

Webdesk

|

9 Apr 2026

غزہ: مسجد اقصی اسرائیل کی جانب سے 40 روزہ بندش کے بعد دوبارہ کھول دی گئی۔ علی الصبح نمازیوں کی بڑی تعداد امڈ آئی، سینکڑوں فلسطینیوں نے نمازِ فجر مسجد اقصی میں ادا کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مشرقی یروشلم میں واقع مسجد اقصی کو آج نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا، جو کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مشترکہ امریکی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تناظر میں گزشتہ 40 روز سے بند تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قدیم شہر میں واقع اس مسجد کو فجر کے وقت کھولا گیا۔ فجر کی اذان کے ساتھ ہی جب مسجد کے دروازے کھولے گئے تو بڑی تعداد میں نمازی مسجد کی جانب امڈ آئے۔

متعدد افراد کو آنسو بہاتے اور مسجد کے صحنوں میں سجدہ شکر ادا کرتے دیکھا گیا، سینکڑوں مسلمانوں نے نمازِ فجر باجماعت ادا کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!