مسلح گروہوں کا جیل پر حملہ، 4 ہزار قیدی فرار ہوگئے

مسلح گروہوں کا جیل پر حملہ، 4 ہزار قیدی فرار ہوگئے

جیل پر حملے کے دوران فائرنگ میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے
مسلح گروہوں کا جیل پر حملہ، 4 ہزار قیدی فرار ہوگئے

Webdesk

|

4 Mar 2024

مسلح گروہوں نے کیریبین ملک ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کی مرکزی جیل پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں جیل سے 4 ہزار قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیل سے فرار ہونے والے ملزمان میں گینگ کے وہ ارکان بھی شامل ہیں جن پر 2021 میں صدر جوونیل مویس کے قتل کا الزام لگایا گیا تھا۔ 

کیریبین ملک ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں حالات اس وقت زیادہ بگڑ گئے جب وزیراعظم ایریل ہنری نے کینیا کی زیر قیادت ملٹی نیشنل سیکیورٹی فورس کو ہیٹی بھیجنے پر بات چیت کے لیے نیروبی کا سفر کیا۔

مسلح گروہوں کی جانب سے جیل پر حملے کے دوران فائرنگ میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے، ہیٹی میں فرانسیسی سفارت خانے نے شہریوں کو دارالحکومت اور اس کے آس پاس سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ہیٹی پولیس نے اپنے تمام افسران سے درخواست کی ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن تعاون کریں، اگر حملہ آور کامیاب ہوگئے تو شہر کا امن مزید تباہ ہوجائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!