4 hours ago
مسلمانوں کے خلاف دشمنی و نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے، اقوام متحدہ
Webdesk
|
17 Mar 2026
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور نفرت کو بڑھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر حکومتوں، ٹیکنالوجی سے متعلق کمپنیوں اور عالمی برادری کے ارکان سے پرزور انداز میں کہا کہ وہ امتیازی سلوک کو روکنے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔
نیو یارک میں اسلام دشمنی کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دنیا میں تقریبا 2 ارب مسلمان رہتے ہیں۔ لیکن انہیں امتیازی سلوک، دشمنی اور نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان کے بقول یہ لہر پوری دنیا میں نظر آتی ہے۔مختلف فورمز کی سطح پر تعصب جگہ پا رہا ہے۔ امتیازی سلوک بڑھ رہا ہے۔ اس کے سماجی و معاشی اثرات بھی سامنے آنے لگ گئے ہیں۔
امیگریشن کے حوالے سے پابندیاں لگانے کے ساتھ ساتھ پروفائلنگ کی جاتی ہے اور یہ سب کچھ زیادہ برے طریقے سے ہو رہا ہے۔ حتی کہ لوگوں کو جائز مواقع دینے سے انکار کیا جاتا ہے اور حد یہ ہے کہ مواقع کی فراہمی کو خاموشی سے انکار کر دیا جاتا ہے اور کوئی اس کو چیلنج بھی نہیں کرتا۔
سیکرٹری جنرل نے کہا وہ ہر روز ہی ایسے تجربے سے گزرتے ہیں۔ جس میں شاید ہی کبھی اعداد و شمار اور سرخیوں کا اس حوالے سے ذکر نہ ہو۔مسلم دشمن بیانیہ ، غلط اطلاعات کا پھیلا اور نفرت پر مبنی تقاریر اس غیر منصفانہ عمل کو مزید ہوا دینے کا باعث بنتی ہیں۔
Comments
0 comment