4 hours ago
متحدہ عرب امارات میں دو دن کی تعطیلات کا اعلان
قومی دن کی مناسبت سے شاندار تقریبات انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے

Webdesk
|
14 Sep 2025
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں قومی دن کی مناسبت سے شاندار تقریبات انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر طویل ویک اینڈ ملنے کا بھی امکان ہے۔
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2 اور 3 دسمبر بروز منگل اور بدھ کو سرکاری تعطیلات ہوں گی تاہم ویک اینڈ کے باعث عوام کو 4 دن کا طویل ویک اینڈ ملنے کا قوی امکان ہے۔
ملکی قوانین کے تحت یہ 4 روزہ تعطیلات بڑھ کر 5 دن تک بھی ہوسکتی ہیں۔اس سال کی تقریبات کا آغاز ایک عظیم الشان تقریب سے ہوگا جس میں اماراتی قیادت شرکت کرے گی۔
اگرچہ مقام کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا، تاہم یہ تقریب 2 دسمبر کو کسی اہم ثقافتی اور قومی مقام پر منعقد ہوگی۔
Comments
0 comment