متحدہ عرب امارات میں سب سے بڑے مندر کا افتتاح، مودی کی شرکت
ویب ڈیسک
|
14 Feb 2024
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو ابوظہبی میں قائم کیلیے گئے متحدہ عرب امارات کے پہلے ہندو مندر ’وچسن واسی شری اکشر پرشوتم سوامی نارائن سنستھا (باپس)‘ کا افتتاح کر دیا۔
صحرا میں 27 ایکڑ کے رقبے پر قائم کیا گیا یہ مندر ابوظہبی اور دبئی کو ملانے والی مرکزی شاہراہ سے کچھ فاصلے پر ہے۔
مندر کی تعمیر میں بھارتی ریاست راجستھان کی گلابی ریت کے 25 ہزار پتھر کے ٹکڑے اور سفید اٹلی کا سنگ مر مر لگایا گیا ہے، اس پر کندہ کاری کا سارا کام بھارتی کاریگروں نے کیا۔
نریندر مودی نے بدھ کی سہ پہر مندر کے پجاریوں کے ساتھ رسومات ادا کرنے کے لیے مذکورہ مقام کا دورہ کیا اور اس کا افتتاح بھی کیا۔ افتتاحی تقریب میں اکشے کمار اور گلوکار شنکر مہا دیون بھی شریک تھے اس کے علاوہ امارات میں مقیم بھارتی ہندو شہری بھی پہنچے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں پلے سے ہی بی اے پی ایس ہندوؤں کے تین مندر موجود ہیں تاہم یہ مندر خلیج کا سب سے بڑا مندر ہے۔ اس مندر کی تعمیر ہندو تنظیم نے کرائی جس کی بنیاد مودی کے شہر گجرات میں ڈالی گئی اور اس کا مرکزی دفتر بھی وہیں ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں خدمات انجام دینے والے سابق انڈین سفیر نے کہا کہ ’مندر کے افتتاح کے بعد بھارت اور عرب امارات کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں، مندر 35 لاکھ انڈین شہریوں کا دیرینہ مذہبی اور روحانی مطالبہ تھا‘۔
مندر کیلیے زمین متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عطیہ کی اور اس کا سنگ بنیاد 2019 میں رکھا گیا تھا تاہم 2024 کو رواداری کا سال منانے کیوجہ سے اس مندر کا افتتاح بھی کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment