متحدہ عرب امارات نے ایٹمی بجلی گھر کی ذمہ داری بھارت کو سونپ دی

متحدہ عرب امارات نے ایٹمی بجلی گھر کی ذمہ داری بھارت کو سونپ دی

بھارت اور یو اے ای جوہری توانائی میں اسٹریٹجک شراکت داری کریں گے۔
متحدہ عرب امارات نے ایٹمی بجلی گھر کی ذمہ داری بھارت کو سونپ دی

Webdesk

|

10 Sep 2024

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے سونپ دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ بھارت اور یو اے ای جوہری توانائی میں اسٹریٹجک شراکت داری کریں گے۔

دوسری جانب بنگلادیش نے بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے قانونی عمل کا آغاز کردیا۔

بنگلادیش کے بین الاقوامی جرائم ٹربیونل (آئی سی ٹی)نے کہا ہے کہ سابق بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بھارت سے بنگلادیش واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

گزشتہ روز ٹربیونل کے چیف پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیخ حسینہ کو واپس لانے اور ان پر عوامی احتجاج کے دوران حکومتی پرتشدد کارروائیوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے مقدمات چلانے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ٹربیونل کے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے کہا کہ شیخ حسینہ عوامی احتجاج  کے دوران ہونے والے قتل عام کے الزام میں مطلوب ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!