امتحان میں ناکامی، 25 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

امتحان میں ناکامی، 25 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

پولیس کے امتحان میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کر 25 سالہ لڑکی نے اپنی جان لے لی۔
امتحان میں ناکامی، 25 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

Webdesk

|

4 Aug 2026

ممبئی: بھارتی ریاست اتر پردیشن کے گاں تاری درگاپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پولیس کے امتحان میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کر 25 سالہ لڑکی نے اپنی جان لے لی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہرشیتا نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔اس حوالیسے  ہرشیتا کے والد نے بتایا کہ بیٹی ایک نجی اسکول میں پڑھاتی تھی اور اس کے ساتھ وہ امتحان کی تیاری بھی کررہی تھی۔

 ہرشیتا نے امتحان میں 222 نمبر حاصل کیے تھے جب کہ اسے 249 مارکس درکار تھے، امتحان پاس نہ کرنے پر ہرشیتا بہت اداس تھی جسے سمجھانے کی بھی کوشش کی گئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ہرشیتا امتحان میں ناکامی کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار تھی جس کے بعد اس نے اپنی جان لینے کا انتہائی سنگین قدم اٹھایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!