14 hours ago
مودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
ردعمل کا طریقہ کار، وقت، مقام اور اہداف خود فوج طے کرے۔

Webdesk
|
30 Apr 2025
نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف کارروائی کیلیے بھارتی فوج کو گرین سگنل دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والے سیکیورٹی اجلاس میں نریندر مودی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کی جوابی کارروائی کے لیے بھارتی فوج کو مکمل آپریشنل آزادی دے دی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ردعمل کا طریقہ کار، وقت، مقام اور اہداف خود فوج طے کرے۔
Comments
0 comment