5 hours ago
مویشی چرانے پر کسانوں اور چراہوں کے تصادم میں 56 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
|
21 Apr 2025
مویشی چرانے کے معاملے پر کسانوں اور چراہوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ متعدد شدید زخمی ہیں۔
وسطی نائجیریا کی ریاست بینو میں رواں ہفتے کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں کم از کم 56 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعات مبینہ طور پر خانہ بدوش مویشیوں کے گروپوں کے حملوں کے نتیجے میں پیش آئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حکومتی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق ایک بڑی تعداد میں مشتبہ ملیشیا نے رات کے وقت علاقے پر حملہ کیا۔ یہ واقعہ چرواہوں اور مقامی کسانوں کے درمیان جاری پرانے تنازعے کی ایک کڑی ہے، جو ماضی میں بھی سینکڑوں جانیں لے چکا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ "سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر علاقے میں تعینات کیا گیا اور حملہ آوروں کو پسپا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔"
پہلا حملہ بینو ریاست کے ایک علاقے میں ہوا، جس میں کم از کم 5 کسان مارے گئے۔ اس کے بعد دوسرا حملہ لوگو نامی علاقے میں ہوا، جو پہلے علاقے سے تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وہاں بھی پولیس کے پہنچنے سے پہلے 12 افراد ہلاک ہو چکے تھے۔
یہ پرتشدد سلسلہ اوٹکپو میں ہونے والے ایک اور حملے کے صرف دو دن بعد پیش آیا، جہاں 11 افراد مارے گئے تھے، جبکہ ایک اور حالیہ حملے میں 50 سے زائد دیہاتی ہلاک ہو چکے ہیں۔
تحقیقی ادارے انٹیلی جنس کے مطابق 2019 سے اب تک خانہ بدوش چرواہوں اور مقامی کاشتکاروں کے درمیان جھڑپوں میں 500 سے زائد افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں جبکہ 22 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
Comments
0 comment