2 hours ago
میدانِ جنگ میں خاموشی کے دوران بھی انگلی ٹریگر پر ہے، پاسدارانِ انقلاب
کسی بھی کشیدگی کی صورت میں مخالفین کو بھاری ضربوں اور ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Webdesk
|
17 Apr 2026
تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران بھی ملک کی مسلح افواج ہر وقت تیار ہے۔
انہوں نے جنگ بندی کو میدانِ جنگ کی خاموشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کی خاموشی کے دوران ہم نے انگلی ٹریگر پر رکھی ہوئی ہے اور اس صورتِ حال میں بھی مکمل طور پر چوکنا ہیں۔
یومِ فوج کے موقع پر جاری بیان میں پاسداران نے کہا ہے کہ ایرانی فوج اور پاسداران کسی بھی ممکنہ جارحیت کا طاقت ور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی کشیدگی کی صورت میں مخالفین کو بھاری ضربوں اور ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Comments
0 comment