میانمار میں شدید سیلاب سے 236 افراد ہلاک

میانمار میں شدید سیلاب سے 236 افراد ہلاک

سیلاب کے باعث متعدد افراد لاپتہ ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے
میانمار میں شدید سیلاب سے 236 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

|

18 Sep 2024

میانمار کے کئی علاقوں میں طوفان ٹائفون یاگی کی وجہ سے شدید سیلاب آنے کے بعد کم از کم 236 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کے روز میانمار کے سرکاری ادارے گلوبل نیو لائٹ نے رپورٹ کیا کہ تقریباً 77 افراد لاپتہ ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے بتایا کہ اموات اور لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں 6 لاکھ 31 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے جبکہ سیکڑوں ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائفون یاگی کو رواں سال خطے کا سب سے طاقتور طوفان قرار دیا گیا ہے، جس نے چین، ویتنام۔ لاؤس، میانمار میں تباہی مچائی ہے۔

میانمار میں سیلاب نے کم از کم نو علاقے اور ریاستوں کو متاثر کیا ہے جن میں دارالحکومت نیپیداو کے ساتھ ساتھ مرکزی منڈالے کے علاقے کے ساتھ ساتھ کایہ، کاین اور شان ریاستیں بھی شامل ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!