مظاہرے کر کے اسرائیل کی مدد کرنے والے خبر دار رہیں، حماس

Webdesk
|
28 Mar 2025
غزہ : حماس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں کیے گئے حالیہ مظاہروں میں اسرائیل مدد کرہا ہے۔ اس لیے اسرائیلی مقاصد کے لیے کام اور تعاون کرنے والوں کو سزا مل سکتی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق حماس کی طرف سے اس امر کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا ۔
بیان میں کہاگیاکہ ہم خبردار کرتے ہیں ان مظاہروں میں حصہ لینے والے لوگ ہمارے لوگوں کی خونریزی میں اسی طرح شریک ہیں جس طرح اس خونریزی کا اسرائیل ذمہ دار ہے۔
مزاحمتی عہدے داروں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے 'بلاشبہ لوگوں کو مظاہرہ کرنے کا حق ہے مگر ہم فلسطینیوں کے مسائل اور مصائب کے علاوہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے جرم کو نظر انداز کر نے کا کسی کو حق نہیں ہے۔
اس لیے اس طرح کی آواز کو مستحکم کرنے والے لوگ جو قبضے کو مضبوط کر رہے ہیں انہیں ان کی کردار کے مطابق ہی ڈیل کیا جائے گا۔'
Comments
0 comment