نجی اسکول کی پرنسپل نے 4 سالہ بچے کو مار ڈالا

نجی اسکول کی پرنسپل نے 4 سالہ بچے کو مار ڈالا

ولیس نے اسکول کی پرنسپل اور اس کے بیٹے کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے، دونوں نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
نجی اسکول کی پرنسپل نے 4 سالہ بچے کو مار ڈالا

Webdesk

|

18 May 2024

بھارت کے شہر پٹنہ میں ایک افسوسناک واقعے میں نجی اسکول کے گٹر سے 4 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی۔جسے پرنسپل نے گٹر میں پھینک دیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسکول کی پرنسپل اور اس کے بیٹے کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے، دونوں نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا، ماں بیٹے نے اسے اسپتال لے جانے کی بجائے اسکول کے گٹر میں پھینک دیا جس سے معصوم بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

 پولیس نے پرنسپل اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرنے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

پرنسپل اور اس کے بیٹے نے اسکول میں سی سی ٹی وی سے لے کر خون کے دھبوں کو بھی صاف کردیا تھا۔ 10 منٹ کی فوٹیج کو حذف کردیا گیا تھا جبکہ خون کے دھبے بھی مٹا دیئے گئے تھے۔

جب بچہ گھر نہیں پہنچا تو گھر والوں نے اسے ڈھونڈنا شروع کردیا، بچے کی لاش اسکول کے سیفٹی ٹینک سے برآمد ہوئی۔ لاش ملنے کے بعد مشتعل افراد اسکول پہنچ گئے اور کیمپس کو جلا ڈالا۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!