ننگرہار میں کارروائی کے دوران ہلاکتوں کی تصدیق

ننگرہار میں کارروائی کے دوران ہلاکتوں کی تصدیق

افغان حکام کے مطابق حملے میں ایک گھر کے لوگ مرے ہیں
ننگرہار میں کارروائی کے دوران ہلاکتوں کی تصدیق

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2026

افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع بہسود کے علاقے کردی کس میں ایک گھر پر ہونے والے مبینہ پاکستانی فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تدفین جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد نشانہ بنے۔ مقامی حکام کا دعویٰ ہے کہ اس واقعے میں مجموعی طور پر 18 افراد جان سے گئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملبے تلے دبے خاندان کے مزید پانچ افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

ادھر مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بہسود کے علاوہ ننگرہار کے دیگر علاقوں خوگیانی اور غنی خیل میں بھی فضائی کارروائیاں کی گئیں۔ اسی طرح صوبہ پکتیکا کے اضلاع برمل اور ارگون میں بھی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم ان علاقوں میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!