نسل کشی: ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردیے

نسل کشی: ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردیے

ترکیہ کے تعلقات ختم کرنے پر ایرانی وزیر خارجہ تلملا اٹھے
نسل کشی: ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردیے

ویب ڈیسک

|

3 May 2024

ترکی نے فلسطین میں جاری مظالم کے بعد اسرائیل کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات ختم کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں جنگ بندی نہ کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھنے پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزارت خزانہ نے تمام بینکس اور اداروں کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا جس کے مطابق درآمدات اور برآمدات پر مکمل پابندی ہوگی۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے گزشتہ ماہ اسرائیل کو جنگ بندی نہ ہونے پر خبردار کرتے ہوئے کچھ مصنوعات پر پابندی عائد کردی تھی۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے ترکیہ کی جانب سے تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ یہ آمرانہ فیصلہ اور طرز عمل بین الاقوامی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس سے ترکیہ کے عوام اور کاروباری افراد کے مفادات پامال ہوں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!