نیپال میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، 20 سے زائد افراد ہلاک
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 11 جبکہ بجلی گرنے کے واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Webdesk
|
27 Jun 2024
کھٹمنڈو: نیپال شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال سے دوچار، مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے دو روز کے دوران متعدد ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 11 جبکہ بجلی گرنے کے واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Comments
0 comment