1 hour ago
نیتن یاہو خطرناک موذی مرض میں مبتلا، تصدیق خود کردی
ویب ڈیسک
|
24 Apr 2026
اسرائیل کے وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی صحت سے متعلق اہم تفصیلات سامنے لاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک سنگین مرض میں مبتلا رہے، جسے دو برس تک چھپایا گیا اور ایران جنگ کی وجہ سے خاص طور پر پوشیدہ رکھا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنی سالانہ طبی رپورٹ خود جاری کی، جس میں بیماری اور علاج کی مکمل تفصیل بیان کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 76 سالہ بنجمن نیتن یاہو میں دسمبر 2024 کے دوران پروسٹیٹ کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد ان کا آپریشن کیا گیا اور وہ جلد صحت یاب ہو گئے۔
تاہم بعد میں ہونے والے معائنے میں دوبارہ پروسٹیٹ میں ایک نہایت چھوٹے سائز کی رسولی کا انکشاف ہوا، جس پر انہوں نے فوری علاج کروانے کا فیصلہ کیا۔
وزیرِاعظم کے مطابق یہ رسولی سرطان زدہ نہیں تھی اور کامیاب آپریشن کے بعد اسے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا، اب ان کی صحت تسلی بخش ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ معاملہ دو ماہ قبل کا ہے، مگر اس کی تفصیلات اس لیے تاخیر سے جاری کی گئیں تاکہ ایران کو اس حوالے سے منفی پراپیگنڈا کرنے کا موقع نہ ملے۔
Comments
0 comment