نیتن یاہو کی حوثیوں کو دھمکی

نیتن یاہو کی حوثیوں کو دھمکی

جو کوئی بھی اسرائیل کو نقصان پہنچاتا ہے اسے بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
نیتن یاہو کی حوثیوں کو دھمکی

Webdesk

|

20 Dec 2024

صنعا: یمن میں اسرائیل اور حوثی باغیوں کے درمیان اپنے عروج پر پہنچنے والی کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے نئی وارننگ جاری کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیل کو نقصان پہنچاتا ہے اسے بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

نیتن یاہو نے ایکس پر اپنی ایک ویڈیو تقریر میں کہا حوثی اپنا سبق مشکل سے سیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو احساس ہے کہ اسرائیل حوثیوں کے خلاف ہر کسی کی طرف سے کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا حوثی برائی کے محور کا آخری بازو ہیں۔

وہ ایرانی حمایت یافتہ مزاحمت کے محورکا حوالہ دے رہے تھے۔ اس محور میں لبنان کی حزب اللہ، غزہ میں حماس اور عراق میں کچھ مسلح دھڑے بھی شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!