نیتن یاہو کی حزب اللہ کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت

نیتن یاہو کی حزب اللہ کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں کم از کم 4 دیہاتوں کو نشانہ بنایا ۔
نیتن یاہو کی حزب اللہ کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت

Webdesk

|

26 Apr 2026

تل ابیب: اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

 یہ پیش رفت اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے فوج کو حزب اللہ کے اہداف پر بھرپور طاقت سے حملہ کرنے کی ہدایت کے بعد سامنے آئی ہے۔

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں کم از کم 4 دیہاتوں کو نشانہ بنایا ۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں ان عمارتوں کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے جنہیں حزب اللہ عسکری مقاصد کے لیے استعمال کر رہی تھی۔

 فوج نے تصدیق کی کہ وہ سیاسی قیادت کی ہدایات کے مطابق خطرات کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ نیتن یاھو نے یہ حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں تین ہفتے کی توسیع کے اعلان کے دو روز بعد دیا ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!