10 hours ago
پہلگام حملہ، پاکستان نے امریکا کا دل جیت لیا

ویب ڈیسک
|
29 Apr 2025
امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے پاکستان کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو "ایک مثبت پیشرفت" قرار دیا ہے۔
سینیئر اینکر حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رافیل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "کسی واقعے کے محض 5 منٹ بعد کسی فریق پر الزامات عائد کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔"
انہوں نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "عالمی براداری کو مداخلت کرنی چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے عوام کو اپنی قیادتوں کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ اب مزید نہیں چل سکتا۔"
رافیل نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو "مکالمے کی میز پر واپس آنا ہوگا" اور کسی بھی یکطرفہ کارروائی سے گریز کرنا ہوگا۔
انہوں نے کشیدگی میں اضافہ کرنے والے اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ حالیہ کشمیر واقعے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف متعدد یکطرفہ اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سفارتی تعلقات میں کمی، سرحدی تجارت معطلی اور فضائی حدود بندش شامل ہیں۔
Comments
0 comment