11 hours ago
پہلگام حملے کے بعد کشیدگی، ترک صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک
|
29 Apr 2025
ترک صدر رجب طیب اردوان نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم وقت پر ہوا ہے۔
انقرہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ دونوں ممالک (پاکستان ترکیہ) کے درمیان خصوصی طور پر تجارت اور دفاعی شعبے میں کثیر جہتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ "ہم نے پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ ہم نہ تو اپنے خطے میں اور نہ ہی اس سے باہر کسی قسم کے تنازعات کے خواہاں ہیں۔"
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی مزید بگڑنے سے پہلے فوری طور پر کم ہو۔ ہماری وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔"
صدر اردوان نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے راستے کھولنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی
Comments
0 comment