3 hours ago
پہاڑی علاقوں کے رہائشیوں نے دو جدید امریکی ہیلی کاپٹر گرا دیے، ایران
جن علاقوں میں ہیلی کاپٹر گرے وہاں پر ایرانی فوج نہیں تھی، اعلامیہ
ویب ڈیسک
|
4 Apr 2026
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں رہنے والے دو خانہ بدوش قبائل نے امریکی افواج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں مقیم خانہ بدوش اور بختیاری قبائل نے یہ کارروائی کی۔ بیان کے مطابق ان علاقوں میں ایرانی مسلح افواج موجود نہیں تھیں۔
دوسری جانب اس معاملے پر مؤقف جاننے کے لیے بی بی سی نے امریکی سینٹ کام سے رابطہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ خانہ بدوش اور بختیاری قبائل ایران کے ایسے قبائلی گروہ ہیں جو عموماً پہاڑی علاقوں میں رہتے ہیں اور اپنی بھیڑ بکریوں اور خیموں کی حفاظت کے لیے اسلحہ ساتھ رکھتے ہیں۔
Comments
0 comment