پاک بھارت جنگ بندی پر محمد بن سلمان کا ردعمل

ویب ڈیسک
|
14 May 2025
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلیے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کاخیرمقدم کریں گے۔
ریاض میں گلف سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خلیجی ممالک اور امریکا کے تعلقات کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ تعلقات مزید بلند سطح تک پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام شعبوں میں نئے افق کھولنے کے منتظر ہیں، جو ہم سب کی ریاستوں کے مفاد میں ہوں۔
ولی عہد نے غزہ کی جنگ کا بھی ذکر کیا، اور کہا کہ وہ اسے ختم کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں جبکہ فلسطینی عوام کے لیے ایک جامع اور پائیدار حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
Comments
0 comment