پاک بھارت کشیدگی، امریکا کا معاملے میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان

پاک بھارت کشیدگی، امریکا کا معاملے میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان

ابھی تک ایسے کوئی آثار نہیں ملے کہ جنگ نیوکلیئر میں تبدیل ہوگی، نائب صدر
پاک بھارت کشیدگی، امریکا کا معاملے میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

9 May 2025

امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اود ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ ایک ایسے تنازع میں شامل نہیں ہوں گے جس کا براہِ راست تعلق امریکا سے نہیں۔  

انہوں نے کہا کہ "بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب دیا، دونوں ممالک کو تنازعے کو مزید بڑھانے کے بجائے سمجھداری سے کام لینا چاہیے۔ اگر یہ کشیدگی ایٹمی جنگ کی شکل اختیار کر گئی تو نتائج تباہ کن ہوں گے۔"  

وینس نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، "امریکا اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے، لیکن فی الحال ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ یہ کشیدگی ایٹمی تصادم میں بدل جائے گی۔ ہم جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے، البتہ سفارتی سطح پر امن کی کوششیں جاری رکھیں گے۔"

اس سے قبل، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔ وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق، روبیو نے کہا کہ "امریکا جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے۔"  

انہوں نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے باہمی تعاون کریں۔ امریکا نے دونوں ممالک کو پرامن مذاکرات کی طرف واپس آنے کی تجویز پیش کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!