12 hours ago
پاکستان کے بڑے احسان کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کو سفر سے ہی روک دیا

ویب ڈیسک
|
9 Mar 2025
امریکا نے پاکستان کے احسان کے بدلے آنکھیں دکھانا شروع کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو سفر سے روک دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے شہریوں کیلیے جاری ہونے والی ایڈوائزری میں گلوبل ٹیررازم انڈیکس رپورٹ کا حوالہ دیا ہے۔ جس کے مطابق، پاکستان میں 2024 کے دوران دہشت گردی کے 1099 حملے ہوئے، جن میں 1081 افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2023 کے مقابلے میں دگنی ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر، پاکستانی حکومت نے ملک میں کام کرنے والے امریکی حکومتی اہلکاروں کے سفر پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
خاص طور پر خیبر پختونخوا، بلوچستان، اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں امریکی اہلکاروں کی رسائی محدود کر دی گئی ہے۔ لاہور، اسلام آباد، یا کراچی سے باہر سفر کرنے کے لیے امریکی حکومتی اہلکاروں کو خصوصی اجازت درکار ہوگی۔
امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی امریکی شہری پاکستان کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے امریکی حکومت کی ویب سائٹ پر موجود ہائی رسک ایریاز کی فہرست کو چیک کرنا چاہیے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری سفر کے دوران مقامی میڈیا پر نظر رکھین اور اپنے سفر کے اوقات اور راستوں کو محتاط طریقے سے منصوبہ بندی کریں۔
ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں عوامی مقامات، عبادت گاہوں، سرکاری اور فوجی املاک، جلسوں اور ریلیوں جیسے اجتماعات سے بھی دور رہیں۔
Comments
0 comment