پاکستان کی غزہ کے مظلومین کیلیے بھیجی گئی امداد کی ساتویں کھیپ مصر پہنچ گئی

پاکستان کی غزہ کے مظلومین کیلیے بھیجی گئی امداد کی ساتویں کھیپ مصر پہنچ گئی

مصر میں 350 ٹن امداد کی کھیپ ریڈ کریسنٹ کے حوالے کردی گئی
پاکستان کی غزہ کے مظلومین کیلیے بھیجی گئی امداد کی ساتویں کھیپ مصر پہنچ گئی

Webdesk

|

16 May 2024

پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کے لیے بھیجی گئی 350 ٹن امداد کی ساتویں کھیپ مصر کے پورٹ سعید پہنچ گئی۔

پاکستان نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے انسانی امداد کی ساتویں کھیپ پورٹ سعید پر مصری ریڈ کریسنٹ کے حوالے کی۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے امداد موصول ہونے کی تصدیق کی گئی، اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 350 ٹن امداد میں اشیائے ضروریہ، خوراک، ادویات، ادویات اور خیمے سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!