پاکستان پر حملے کی صورت میں بھارت کی 7 ریاستوں پر قبضہ کرلیا جائے، بنگلادیشی میجر جنرل

پاکستان پر حملے کی صورت میں بھارت کی 7 ریاستوں پر قبضہ کرلیا جائے، بنگلادیشی میجر جنرل

چین کے ساتھ فوجی تعاون پر بات چیت کرنا ضروری ہوگا، فضل الرحمان
پاکستان پر حملے کی صورت میں بھارت کی 7 ریاستوں پر قبضہ کرلیا جائے، بنگلادیشی میجر جنرل

ویب ڈیسک

|

4 May 2025

بنگلادیش کے سابق میجر جنرل فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر کوئی حملہ ہوتا ہے تو بنگلادیش بھارت کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کر لے گا۔

انہوں نے یہ بات بنگالی زبان میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کی۔  فضل الرحمان بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے قریبی ساتھی ہیں اور نیشنل انڈیپنڈنٹ انویسٹی گیشن کمیشن کے سربراہ بھی ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ایسی صورت حال میں چین کے ساتھ فوجی تعاون پر بات چیت کرنا ضروری ہوگا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور بنگلادیش کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ گزشتہ ماہ بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے چین کے دورے کے دوران کہا تھا کہ بھارت کے مشرقی حصے کی سات ریاستیں سمندر سے محروم ہیں اور بنگلادیش اس علاقے کا واحد "سمندری نگہبان" ہے۔ اس پر بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔  

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک عالمی اجلاس میں کہا تھا کہ شمال مشرقی بھارت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جہاں ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ان بیانات کے بعد بھارت نے بنگلادیشی کارگو کی بھارتی بندرگاہوں سے ٹرانس شپمنٹ کی سہولت معطل کر دی۔  

یہ تناؤ اس وقت بڑھا جب بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے بعد شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں بھارت میں پناہ لینی پڑی۔ اس صورتحال نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!