پاکستانی عوام کی منتخب کردہ حکومت کے ساتھ ہی کام کریں گے، امریکا

پاکستانی عوام کی منتخب کردہ حکومت کے ساتھ ہی کام کریں گے، امریکا

پاکستان عوامی رائے اور الیکشن کے نتائج کا احترام کرے، ترجمان میتھیو ملر
پاکستانی عوام کی منتخب کردہ حکومت کے ساتھ ہی کام کریں گے، امریکا

ویب ڈیسک

|

13 Feb 2024

امریکا نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں بے ضابطگیوں پر سخت ردعمل دے دیا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوالات پر کہا کہ پاکستان میں ہونے والے الیکشنز کے حوالے سے فراڈ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی حکومت پر واضح کرتے ہیں کہ وہ عوامی مینڈیٹ اور رائے کا احترام کرے۔ امریکا نے پاکستانی انتخابات میں بے ضابطگیوں اور دھاندلی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے کہا کہ وہ پاکستانی ووٹرز کی مرضی کا احترام کرے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ سیاسی، انتخابی تشدد اور انٹرنیٹ اور سیل فون سروس پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اس حکومت کے ساتھ کام کرے گا جس کو عوام نے منتخب کیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے نجی اور عوامی طور پر پاکستان سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔دھاندلی کے دعووں کی مکمل چھان بین بہت ضروری ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ مکمل طور پر پاکستان میں مسابقتی الیکشن ہوا، جس میں لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، امریکا زور دیتا ہے قانون اور آئین کی حکمرانی احترام کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادانہ تحقیقات کیلیے پاکستان کا قانون ہی پہلا قدم ہے، پاکستانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی رائے اور انتخابی نتائج کا احترام کرے، امریکا اس حکومت کے ساتھ کام کرے گا جسے عوام نے منتخب کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!