پانچ جہاز گرنے کا دعوی، راہول گاندھی نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

پانچ جہاز گرنے کا دعوی، راہول گاندھی نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

امریکی صدر نے جنگ میں ٹ بھارتی جہاز گرنے کا دعوی کیا تھا
پانچ جہاز گرنے کا دعوی، راہول گاندھی نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک

|

20 Jul 2025

ٹرمپ کے 5 طیارے مار گرانے کے بیان پر راہول گاندھی کا مودی سے وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے قوم کو حقائق سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارت کی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حالیہ بیان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے وضاحت طلب کر لی ہے جس میں ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی تھی۔

آج وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، تاہم انہوں نے اس معاملے کی تفصیل نہیں بتائی۔

ٹرمپ کے اس بیان کے فوراً بعد راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سوال کیا، "مودی جی، 5 طیاروں کا سچ کیا ہے؟ قوم کو جاننے کا حق ہے۔" راہول گاندھی نے اپنے پیغام کے ساتھ صدر ٹرمپ کے اس بیان کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے 5 طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!