پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

جدید فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والے ڈرون کا بروقت سراغ لگایا اور اسے فائرنگ کر کے روک دیا۔
پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

Webdesk

|

3 Aug 2026

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے ایک امریکی MQ-9 ریپر ڈرون کو اپنے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے کہا ہے کہ جدید فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والے ڈرون کا بروقت سراغ لگایا اور اسے فائرنگ کر کے روک دیا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ کارروائی ایران کی فضائی نگرانی اور دفاعی صلاحیتوں کا حصہ تھی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرون مکمل طور پر تباہ ہوا، گر کر تباہ ہوا یا صرف نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں دعوی کیا گیا کہ کارروائی ایران کی فضائی نگرانی اور دفاعی صلاحیتوں کا حصہ تھی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرون مکمل طور پر تباہ ہوا، گر کر تباہ ہوا یا صرف نشانہ بنایا گیا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق MQ-9 Reaper ایک جدید بغیر پائلٹ کا امریکی ڈرون ہے جو نگرانی، جاسوسی اور بعض صورتوں میں حملہ آور مشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں حالیہ ہفتوں کے دوران فوجی سرگرمیوں اور کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!