14 hours ago
پوپ فرانسس کی کھلے تابوت والی تصویر سامنے آگئی

ویب ڈیسک
|
25 Apr 2025
ویٹیکن سٹی: ویٹیکن نے رومن کیتھولک چرچ کے 266 ویں سربراہ پوپ فرانسس کی کھلے تابوت میں موجود تصاویر جاری کردی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 88 برس کی عمر میں انتقال کرجانے والے پوپ کی یہ تصاویر ویٹیکن میں پوپ کی رہائش گاہ "کاسا سانتا مارٹا" میں لی گئی ہیں۔
تصاویر میں پوپ فرانسس کو سرخ لباس میں آخری سفر کے لیے تیار دکھایا گیا ہے۔ ان کے سر پر "ایپسکوپل میٹر" (پوپ کی مخصوص تاج نما ٹوپی) اور ہاتھ میں منفرد مالا بھی نظر آ رہی ہے۔
پوپ فرانسس کو کیتھولک عیسائیوں کی طرف سے عقیدت اور احترام کے ساتھ یاد کیا جا رہا ہے۔
ان کی تدفین کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ تاہم امکان ہے کہ ہفتے کے روز انکی آخری رسومات ادا کر کے تدفین کردی جائے۔
دنیا بھر سے عقیدت مند روحانی پیشوا کے آخری دیدار کیلیے ویٹی کن پہنچ رہے ہیں جبکہ عبادات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Comments
0 comment