جیکی شروف نے مداح کو تھپڑ کیوں مارا؟
Webdesk
|
7 Apr 2024
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار جیکی شروف سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے مداح کو تھپڑ مارنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں جیکی شراف کو ممبئی میں مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر بالی وڈ اسٹار نے منفرد لباس زیب تن کیا ہے جبکہ ان کے ہاتھ میں دو چھوٹے سے گملے بھی ہیں۔
سیلفیاں بنوانے کے دوران ایک پرستار آگے بڑھا اور سیلفی لینے کی کوشش کی تو جیکی شروف نے اسے تھپڑ مارا اور اسے دوسری طرف کھڑے ہو کر سیلفی لینے کو کہا۔
اس سے قبل وہ کئی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ خوشی خوشی سیلفیاں بنواتے رہے۔ جیکی شروف نے ایک مداح کو مشورہ دیا کہ سیلفی کے دوران مجھے کمر سے مت پکڑو بلکہ کندھے پر ہاتھ رکھ دو۔
مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں جیکی شروف کی تعریف کی گئی وہیں زیادہ تر صارفین نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
Comments
0 comment